وزیراعلی کا صوبے میں جعلی ڈاکٹروادویات،گرانفروشوں،غیرحاضر اساتذہ، مقدار میں کمی کرنیوالے پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کاحکم

تجاوزات کیخلاف آپریشن سے جو سرکاری اراضی و اگزار کرائی گئی اسے عوام کی سہولت کیلئے استعمال کرنے کی تجاویز ،سکیمیں جلد ازجلد پیش کی جائیں اگلے مالی سال میں صوبے کے تمام ڈویژنوں میں فوڈزوادویات کی لیبارٹریاں قائم کی جائینگی، وزیراعیل خیبرپختونخوا کا سول سیکرٹریٹ میں اجلا س سے خطاب

پیر 20 اپریل 2015 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبہ بھر میں جعلی ڈاکٹروں و ادویات، گرانفروشوں، تجاوزات، غیر حاضر اساتذہ، غیر معیاری اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں، مقدار میں کمی کرنے والے سی این جی سٹیشنوں و پٹرول پمپوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا حکم دیا ہے اُنہوں نے پولیو کے خلاف مہم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکروں اور افسروں کے علاوہ ضلعی محکموں کی کارکردگی معلوم کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم وضع کرنے والے افسروں کی انعامات اور مراعات کی صورت میں حوصلہ افزائی کی بھی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے غریب بچوں کی تعلیم پر کسی قسم کے سمجھوتے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ٹیچر والے تقریباً ایک ہزار مکتب سکولوں کو ختم کرنے کے بجائے ان سکولوں کو باقاعدہ طورپر پرائمری سکولوں میں ضم کرنے کی بھی ہدایت کی یہ ہدایات اُنہوں نے پیر کے روز سول سیکرٹریٹ کے کیبنٹ روم میں ضلعی انتظامیہ ہائے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اجلاس میں چیف سیکرٹری امجد علی خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری حماد اویس آغا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب، لوکل گورنمنٹ، داخلہ، صحت و تعلیم کے سیکرٹریوں،تمام ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو مانیٹرنگ سسٹم کی اطلاعات کی روشنی میں انتظامیہ کے 11 بڑے شعبوں میں اضلاع کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا اور بہتر یا غیر اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اضلاع کی واضح طور پر نشاندہی کی گئی ان 11 شعبوں میں پولیو کے خاتمہ، ضلعی انتظامیہ ہائے کی کارکردگی ، میونسپل سروسز، تجاوزات، صحت کی خدمات، سکولوں کی مانیٹرنگ، پرائس چیکنگ، سی این جی و پٹرول پمپ چیکنگ، خوردنی اشیاء میں ملاوٹ، ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی اور جعلی ڈاکٹر،جعلی ادویات وغیرہ شامل ہیں وزیراعلیٰ نے اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غیر معیاری اشیائے خودرنی و جعلی ادویات کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ذمہ دار عناصر کے خلاف ان کی دکانیں سر بمہر کرنے سمیت دیگر مزید سخت اقدامات کا حکم دیا اور اگلے مالی سال میں صوبے کے تمام ڈویژنوں میں فوڈزوادویات کی لیبارٹریاں قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی اُنہوں نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پشاور کی طرز پر پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کیلئے واٹر سپلائی اینڈ سینٹیشن کمپنیوں کے قیام میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس بارے میں احکامات پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے بھی کہا اُنہوں نے آئندہ بلدیاتی نظام کے تحت ویلج کونسلوں کے بجٹ میں صفائی کیلئے باقاعدہ اور مستقل طور پرفنڈزمختص کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ دیہات میں بھی صحت و صفائی کا نظام قائم کیا جاسکے اُنہوں نے سرکاری سکولوں کیلئے مفت اراضی فراہم کرنے والے مالکان کو قواعد کے مطابق ان سکولوں میں ملازمت دینے کا بھی حکم دیا اُنہوں نے تمام محکموں سے کہا کہ نئی سرکاری عمارتوں کی تعمیرکا 80 فیصد کام مکمل ہوتے ہی وہ ان عمارتوں کے عملے کیلئے نئے اخراجات کی منظوری فوری طور پر حاصل کریں تاکہ اس طرح کی عمارتوں، جن میں سکول اور ہسپتال بھی شامل ہیں، سے استفادہ کیا جا سکے تجاوزات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے جو سرکاری اراضی و اگزار کرائی گئی ہے اُسے عوام کی سہولت کیلئے استعمال کرنے کی تجاویز اور سکیمیں جلد ازجلد پیش کی جائیں اُنہوں نے پٹوار خانوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی ضرورت پرزور دیا اور ہر ماہ کم ازکم دس فیصد پٹوار خانوں کی چیکنگ کو لازمی قرار دیا اُنہوں نے شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے آٹھ ارب روپے کی لاگت سے اپ لفٹ سکیموں پر عمل درآمد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ جو ان مراکز کے قیام کیلئے مختص فنڈ کسی دوسرے مقصد کیلئے ہر گز استعمال نہ کئے جائیں اور یہ جوان مرکز ہر ضلع میں سپورٹس کی عمارت میں قائم کئے جائیں وزیراعلیٰ نے پرائس چیکنگ اور سی این جی سٹیشنوں و پٹرول پمپوں کی چیکنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کسی بھی جگہ گرانفروشی اور اشیائے خوردنی ، سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کے وزن یا مقدار میں کمی ہر گز برداشت نہ کی جائے اُنہوں نے جعلی ڈاکٹروں اور ادویات کے خلاف اقدامات کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں ان لعنتوں پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے اہل ، قابل اور نوجوان مانیٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کے تمام ہسپتالوں میں متوازن طریقے سے مطلوبہ تعداد میں ڈاکٹر، ٹیکنکل سٹاف اور نرسیں ایک ہفتہ کے اندر تعینات کرنے کا حکم بھی دیا انہوں نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری کے دفتر میں قائم کئے گئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سسٹم کی تفصیلات سے عام لوگوں کو بھی آگاہ کیا جائے اور سرکاری محکموں کی خدمات کے معیار کے بارے میں لوگوں کی آراء بھی حاصل کی جائیں تاکہ اضلاع کی کارکردگی کو مزید واضح اور حقیقی بنایا جا سکے وزیراعلیٰ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد میں 60 فیصد کمی اور پولیو مہم کے اہداف حاصل کرنے میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اُنہیں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف اب تک 2012 آپریشن کئے گئے جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ ارب روپے مالیت کی 492 کنال تجاوز شدہ اراضی اور 772 کلومیٹر سڑکوں سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں اسی طرح 931 پٹوار خانوں اور648 ترقیاتی سکیموں کو چیک کیا گیا محکمہ مال کے 106اہلکاروں کے خلاف کاروائی میں 104 کو معطل جبکہ 24 کو بڑی سزائیں دی گئیں اجلاس کو بتایا گیا کہ 73304 دکانداروں کی پرائس چیکنگ کے دوران 96 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 1699 گرانفروشوں کو جیل بھیجا گیا اسی طرح ملاوٹ شدہ اشیائے خوردنی کے 1434 اور جعلی ادویات کے 944 نمونہ جات حاصل کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :