چینی صدر کا دورہ پاکستان اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری خوش آئند ہے ، جماعت اہل حدیث پاکستان

پیر 20 اپریل 2015 20:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان کی ـڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے حکومتی کوششیں تسلی بخش ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں تیزی سے پاکستانی معیشت کو بھرپور سپورٹ ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے قائدین نے گذشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ مولانا عبدالوہاب روپڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کا دورہ انتہائی خوش آئند ہے۔ حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام اور ترقی کی مزید راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم کے مسائل کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ سنگین مسائل سے دوچار غریب عوام کی خوشحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے چینی صدر کے حالیہ دورے کے دوران ہونیوالے معاہدوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :