مصنوعی بے چینی اوربے یقینی کاتاثر دے کر ملک دشمن قوتوں کوغلط پیغام نہ دیا جا ئے، حاجی رفیق

پیر 20 اپریل 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) پاکستان کے ممتاز سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمدرفیق آف برکی نے کہا ہے کہ بات کابتنگڑبنانے اورافواہوں کابازارگرم کرنیوالے ملک وقوم کے دوست نہیں دشمن ہیں،ان کی باتوں پرکوئی کان نہ دھرے ۔ عوام کے ساتھ ہمدردی کاڈھونگ کرنیوالے خالی جمہوریت نہیں بلکہ ریاست کی سا لمیت پرکاری ضرب لگارہے ہیں۔

ملک میں مصنوعی بے چینی اوربے یقینی کاتاثر دے کر ملک دشمن قوتوں کوغلط پیغام نہ دیاجائے۔ قومی ادارے اپنی اپنی آئینی حدود کے مطابق کام کر تے ر ہیں۔وہ گرین سٹی میں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔حاجی محمدرفیق نے مزید کہا کہ جمہوریت کوکمزورکرکے ریاست اورمعیشت کی مضبوطی کاخواب ہرگزشرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔جولوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر جمہوریت کیخلاف سازش کررہے ہیں انہیں شٹ اپ کال دینے کی اشدضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی مجرمان کے سیاسی مستقبل کافیصلہ عوامی عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دورمیں کسی کوسیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کوئی ماورائے آئین اقدام قابل قبول نہیں ہوگا ۔ مادروطن کے روشن مستقبل کی خاطر ماضی کی تلخ یادیں فراموش کرناہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کندھوں پربڑی نازک ذمہ داریوں کابوجھ ہے ،وہ کسی غیرضروری معاملے میں الجھنے سے گریز کریں ۔حکمران جماعت اپنے انتخابی وعدے وفاجبکہ پاکستان کواندھیروں سے پاک کرے ۔