گورنمنٹ کامرس کالج نور پور تھل عرصہ دراز سے اپنی بلڈنگ سے محروم

پیر 20 اپریل 2015 20:03

نور پور تھل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) گورنمنٹ کامرس کالج نور پور تھل عرصہ دراز سے اپنی بلڈنگ سے محروم تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کامرس کالج نور پور تھل کی کلاسز کا اجرا1987 میں ہوا لیکن محکمہ تعلیم اور ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے 28 سال گزر نے کے باوجود کالج کی بلڈنگ تعمیر نہ ہو سکی کالج کے طلباء کی تعداد تین سو کے قریب ہے جبکہ کالج کی کلاسز عارضی طور پر ڈگری کالج کے دو کمرو ں میں لگائی جارہی ہیں جس میں طلباء کو سخت دشوار ی کا سامنا کرنا پڑرھا ہے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقو ں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کامرس کالج نور پور تھل کی عمارت تعمیر کر نے کیلئے اقدامات کیے جائیں