ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے تحصیل نور پور تھل میں صحت عامہ کی سہولیات کا فقدان

پیر 20 اپریل 2015 20:03

نور پور تھل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے تحصیل نور پور تھل میں صحت عامہ کی سہولیات کا فقدان گیارہ مراکز صحت موجود لیکن کسی میں بھی میڈیکل آفیسر کی تعینات نہیں سروے میں شہر یو ں مشتاق مغل ظل بلوچ جبار رحمانی ،ندیم بلوچ،نے بتایا کہ نور پور تھل کے گردو نواح کے دیہاتو ں میں صحت عامہ کی کو ئی مناسب سہو لیات موجود نہیں مریضوں کو عطائیو ں سے یا پرائیویٹ کلینک سے مہنگا علا ج کر وانا پڑتا ہے ٹی ایچ کیوہسپتال نور پور تھل میں میڈیکل آفیسرز کی کئی اسامیا ں خالی ہیں جب کہ اکلوتی ایمولینس گاڑی ناکارہ حالت میں موجود ہے ایمر جنسی کی صورت میں پرائیویٹ ایمولینس گاڑی استعمال کر نی پڑتی ہے جسکے خرچے کا بوجھ بھی مریض کے جیب پر پڑتا ہے عوامی سماجی حلقو ں نے وزیر اعلی پنجاب سے محکمہ ہیلتھ کی غفلت کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا