اگر پاکستان میں اندھیروں کا خاتمہ چینی صدر نے کر نا ہے توحکمران کس مر ض کی دوا ہیں؟حکمران خود کچھ کر نے کے قابل نہیں تو پھر انکے پاس اقتدار میں رہنے کا کیا جواز ہے انھیں فوری اقتدار سے الگ ہو جا نا چاہیے

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید کی وفود سے گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 20:00

اگر پاکستان میں اندھیروں کا خاتمہ چینی صدر نے کر نا ہے توحکمران کس مر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں اندھیروں کا خاتمہ چینی صدر نے کر نا ہے توحکمران کس مر ض کی دوا ہیں؟حکمران خود کچھ کر نے کے قابل نہیں تو پھر انکے پاس اقتدار میں رہنے کا کیا جواز ہے انکو فوری اقتدار سے الگ ہو جا نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شیدنے کہ 6ماہ میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے اندھیرے ختم کر نے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران اب ساری ذمہ داری چین پر ڈال رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کو چند مہینوں میں تر قی وخوشخالی کی راہ پر ڈالنے کے وعدے کرتے رہے ہیں لیکن دوسال گزرنے کے باوجود ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہو اجب حکمران قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا نہیں کر سکے تو پھر انکو اس بات کا بھی کوئی حق نہیں کہ وہ اقتدار سے چمٹے رہے انکو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے تاکہ عوام اپنی مر ضی کے نئے نمائندوں کو منتخب کر سکیں ۔