ایل ڈی اے میں چار افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری

پیر 20 اپریل 2015 20:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) آمنہ منیر نے چار افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل ( ہیڈ کوارٹر )کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد پرویز کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں جبکہ وہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹویٹ آف لا میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری شکیل احمد کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون سے پرائیویٹ سیکرٹری نصیر احمد کے تبادلے کے احکامات منسوح کر دیئے گئے ہیں ۔