ایل ڈی اے کے11 پلاٹ4 کروڑ15لاکھ روپے میں نیلام

پیر 20 اپریل 2015 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے10کمر شل اورایک رہائشی پلاٹ مجموعی طور پرچار کروڑ15لاکھ75ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔نیلام عام کے دوران سب سے زیادہ بولی جوہر ٹاؤن کے بلاک جی فور میں واقع پونے دومرلے رقبے کے پلاٹ نمبر797-ایچ کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت20 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ34 لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے62لاکھ46ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

(جاری ہے)

جو ہر ٹاؤن‘ سبزہ زار‘ گجر پورہ ‘ تاجپورہ ‘ جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیموں میں واقعپلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ معظم رشید‘ اکبر نکئی‘عثمان غنی اور ندیم عباس بھنگو‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ اسد امیر اور محمد محسن بلال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی- نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند32حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔