نمل یونیورسٹی کے درجنوں طلبا وطالبات کا لیپ ٹاپ نہ دئیے جانے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 اپریل 2015 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) نمل یونیورسٹی کے درجنوں طلبا وطالبات نے لیپ ٹاپ نہ دئیے جانے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ ان کا لیپ ٹاپ کے حصول کیلئے بنائی گئی میرٹ لسٹ میں نام شامل ہے مگر ان کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی امور پر سیاسی امور اثر انداز نہیں ہونے چاہئے۔