چیف سیکرٹری پنجاب کی جعلی ادویات کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت ‘قانونی ماہرین سے تجاویز طلب

پیر 20 اپریل 2015 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے جعلی ادویات کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کردی ہے۔ اور اس سلسلے میں بعض قانونی ماہرین سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد ان کی تجاویز کی روشنی میں مسودہ قانون بنا کر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے جہاں سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون کی شکل میں صوبے بھر میں لاگو کردیا جائیگا۔ واضح رہے کہ جعلی ادویات کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت اس زمرے میں نرم سزائیں ہونے کے باعث محسوس کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :