یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 19:07

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردبدل کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :