کراچی،سیکرٹری بلدیات ‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹیز کے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کی خدمات بھی انجام دینگے

پیر 20 اپریل 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹیز (DACs) کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ غلام اکبر سوہو ‘ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ممتاز علی شاہ‘ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی‘ سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت اور ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات عرفان میمن نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق سیکریٹری بلدیات سندھ کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹیز کے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں۔ چنانچہ اب سیکریٹری بلدیات‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹیز کے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کی خدمات بھی انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :