اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ریونیو ڈپارٹمنٹ کے چار افسران کو پانچ سال قید کی سزا سنادی

پیر 20 اپریل 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ریونیو ڈپارٹمنٹ کے چار افسران کو پانچ سال قید کی سزا سنادی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ ریونیو گلبرگ ٹاون کے افسران محسن ،عمران ،دیو پرکاش اور آفاق کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی دوہزار پانچ میں شائستہ نامی خاتوں نے درخواست دائر کی تھی کہ مذکورہ افسران نے اس کے مکان کو جعلسازی کے زریعے فروخت کیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چاروں کو سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :