سندھ ہائیکورٹ، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاق اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 20 اپریل 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل کمیشن فار ہومن ڈیویلپمنٹ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں این سی ایچ ڈی کے تین ہزار سے زائد ملازمین نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزار نے موقف اختیار کیا کہ این سی ایچ ڈی میں 2004 سے 2007 کے دوران کنٹریکٹ پر تین ہزار سے زائد ملازمین کو رکھاگیا تھا۔

ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی تنخواہیں دی جارہی ہیں بلکہ حکومت کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین پانچ ہزار تنخواہ پر کام کرنا ہے تو کریں ورنہ چھوڑ دیں ہمیں ملازمین کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے وفاق اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :