پاک چین دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے ٗ دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہے ٗچینی صدر

چین ہمارا بااعتماد اور بہترین دوست ہے ٗ دوستی کے رشتے کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ٗ نواز شریف دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،علاقائی اور عالمی امور پر ہمارا موقف یکساں ہے ٗ ملاقات میں گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے ٗ پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہے انہوں نے یہ بات وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے موقع پر کہی ۔ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ چینی صدر شی چن پنگ اور انکی اہلیہ کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں ٗچین کے عوام نے ہمیشہ ہمارا پر جوش استقبال کیا چین ہمارا بااعتماد اور بہترین دوست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان پہلے سے مضبوط تعلقات میں مزید استحکام آئیگا۔وزیر اعظم نواز شریف کہا کہ وہ دوستی کے رشتے کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے،پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،علاقائی اور عالمی امور پر ہمارا موقف یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے رواں سال کے پہلے غیر ملکی دورے کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے یمن سے ایک دوسرے کے شہریوں کو نکالنے میں مدد کی ۔

متعلقہ عنوان :