سولیڈ ویسٹ اور کے ایم سی پرنٹنگ پریس کے ملازمین کے اعزازئیے کے چیکس جاری کیے جائیں ،سیدذوالفقارشاہ

پیر 20 اپریل 2015 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدرسید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مالیاتی ڈسپلن کی آڑمین میٹروپولیٹن کمشنر اور سینئر ڈائر یکٹر کے اختیارات سلب کررہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کا 4ماہ کا فائر رسک الاؤنس (اوورٹائم) زیر التواء ہے جبکہ ایک ماہ کا اوورٹائم چیک کے اجراء کے سلسلے میں التواء میں پڑا ہوا ہے اسی طرح پوراسال ہی ایمرجنسی کے موقع پر رات دن کام کرنے والے مشینری پول ،ملیریا ،فیومیگشن ،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کے اعزازیہ کے چیکس بھی ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی نے روک رکھے ہیں جبکہ پورا سال ڈیوٹی اوقات کے علاوہ کام کرنے اور 10روز رات دن گھر جائے بغیر بجٹ بروقت چھاپ کردینے والے کے ایم سی پرنٹنگ پریس کے 45 ملازمین کو اعزازئیے کی فائیل بھی ایڈ منسٹریٹر سیکریٹریٹ میں التواء کا شکار بنی ہوئی ہے لیکن ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے کانوں میں جوں تک رینگتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کے ایم سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو اوورٹائم اور میونسپل سروسزکے مشینری پول ،ملیریا ، فیومیگشن ،سولڈ ویسٹ منیجمنٹ اور کے ایم سی پرنٹنگ پریس کے عملے کو اعزازیہ ادانہ کیا گیا تو پھر خرابی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ایڈمنسٹریٹر پر عائد ہوگی اور یونین ان ملازمین کو ہر قسم کے احتجاج کرنے کے لیے فری ہینڈ دینے پر مجبور ہو جائیگی ۔