اہلسنت الجماعت کے زیر اہتمام کلی جمال آباد میں گھروں کی مسماری ،چادروچاردیواری کی حرمت کی پامالی کیخلاف پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 اپریل 2015 18:47

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)اہلسنت الجماعت کے زیر اہتمام کلی جمال آباد میں گھروں کی مسماری اور چادروچاردیواری کے حرمت کی پامالی کے خلاف پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین سے اہلسنت الجماعت کے ضلعی صدر حافظ ابراہیم الحسنی،جنرل سیکرٹری حافظ قاسم فاروقی،جمیل احمد فاروقی،حافظ قدرت اﷲ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور علاقہ کے منتخب ایم پی اے نے کلی جمال آباد میں گھروں کو مسمار کرکے انتہائی ظلم کیا ہے ،کلی جمال آباد ایک پرانی بستی اور گاؤں ہے جو گزشتہ پچاس سالوں سے آباد ہے ،ضلع نوشکی میں متعدد ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے گزرے ہیں کسی نے آج تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا مگر موجودہ ڈپٹی کمشنر جسے چارج سنبھالے ایک ماہ بھی نہیں گزرا،قبائل اور لوگوں کی زرخرید اراضیات کو سرکاری اراضی قراردیکر گھروں ،چاردیواریوں کو ملیامیٹ کرکے سینکڑوں غریبوں کے زندگی کی جمع پونجی کو نیست ونابود کردیا ہے جسکی اہلسنت الجماعت پرزور مذمت کرتی ہے ،سنی مسلمانوں کے گھروں کو عورتوں اور بچوں سے زبردستی خالی کراکے انکے سامنے مسمار کرنا ظلم عظیم ہے ،اور اہلسنت الجماعت اہلیان جمال آباد کو مصیبت اور امتحان کے اس گھڑی میں ہرگز تنہانہیں چھوڑیگی،بلکہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،مقررین نے کہاکہ انتظامیہ ہمیں امن کا درس دیکر خود بدامنی پھیلارہی ہے ،اور لوگوں کو اشتعال دے رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت لوگوں کو گھر،روزگار،اور امن نہیں دے سکتی تو کم از کم غریبوں کو مکانوں سے تو محروم نہ کرائیں ،اس سے لوگوں میں مایوسی پھیلے گی اور لوگ ریاست سے مایوس ہوجائیں گے،موجودہ ڈپٹی کمشنر نے جب سے نوشکی میں چارج سنبھالاہے اسی دن سے نوشکی میں آگ لگی ہوئی ہے او ر ایم پی اے اس ناروا سلوک میں انکے برابر شریک ہیں جو غریبوں ،مسکینوں کے فریادوں اور بددعاؤں سے نہیں بچ سکیں گے ،اقتدار اور کرسی کے نشے میں دھت ہوکر نہتے اور غریب عوام کو گھروں سے بے گھر کرنا کہاں کا انصاف ہے ،کلی جمال آبادمیں قیامت صغرٰی برپنا کرنے والے عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے اور اگر فوری طو ر کلی جمال آباد کے متاثرین کو مالی امداد نہیں دی گئی اور انکے اراضیات پر سرکاری قبضہ ختم نہ کیا گیا تو اہلسنت الجماعت سخت اور شدید احتجاج پر مجبور ہوگی ،سنی عوام اپنے صفوں میں اتحاد پیداکریں اور ظالم وقت حکمرانوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کیلئے تیار رہیں ،اہلسنت الجماعت کلی جمال آباد کے متاثرین کے ساتھ ہے اور انکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔