امتحانی عمل میں پولیس ، پٹواری، تحصیلدار، ڈپٹی ڈی ای او طلبہ کو حراساں، پروفیسر کو تذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، پروفیسر جاوید احمد بلوچ

اخبارات میں پروفیسر کیخلاف نقل میں معاونت جیسے الزام لگا کر ان کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے،صدر بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرر

پیر 20 اپریل 2015 18:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) مرکزی صدر بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرر پروفیسر جاوید احمد بلوچ نے کہا ہے کہ امتحانی عمل کے دوران پولیس ، سپاہی، پٹواری ،نائب تحصیلدار اور ڈپٹی ڈی ای او طلبہ کو حراسا ں کرنے اور پروفیسر کو تزلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ۔اخبارات میں پروفیسر کیخلاف نقل میں معاونت جیسے گھٹیا الزام لگا کر ان کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔

امتحانات کے قوانین کو بالا طاق رکھ کر یک طرفہ الزامات کو بنیاد بنا کر پروفیسرز کو معطل کیا گیاہے انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پروفیسر محمد یوسف بلوچ جرنل سیکرٹری پروفیسر سید جمیل آغا سنیئر نائب صدر اور پروفیسر نصیر احمد بلوچ پریس سیکرٹری بھی موجو دتھے انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر پروفیسر ز کی معطلی کا سلسلہ جاری رکھا گیا جونیئر آفیسرز کی سینٹروں میں آمدکا سلسلہ نہیں روکا گیا معزز پروفیسر کی تزلیل کی کوشش جاری ہے رہی اخبارات میں پروفیسرز پر گھٹیاں الزام تراشیاں نہیں روکی گئی تو بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرر ز ایسوسی ایشن پریکٹیکل ایگزامنیشن اور مارکیٹنگ کے پروسس سے الگ ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں جس کا باضابطہ طوپر اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالج میں سٹاف کی کمی طلبہ پر مختصر تعلیمی دورانیہ میں پورے سال کے کورس کا بوجھ امتحانی ہالوں کی کمی لازمی فرنیچر کی عدم فراہمی چھوٹے امتحانی ہالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کو بیٹھانے کے مسئلہ اور روشنی کے مناسب انتظامات جیسے مسائل کو حل کرنے کی بجائے بیوروکریسی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اساتذہ کی کردار کشی کی جا رہی ہے اور پروفیسر کی دانستہ تزلیل کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں ڈگری کالج کو جو عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ صحیح نہیں جس دن سیکرٹری نے ڈگری کالج کا دورہ کیا تھا اس دن تمام لیکچرر پروفیسرز ڈپٹی پر موجو دتھے اور وہ کالج کے اندر جو کام ہورہاہے اس کے نگرانی کر رہے تھے اسلئے ڈگری کالج کے پروفیسرز لکچرر کو معطل کرنا اور ڈگری کالج بند کرنے کاکوئی جوا زنہیں۔

متعلقہ عنوان :