ھنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری، 30 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پیر 20 اپریل 2015 18:47

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ھنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری،30 مشتبہ افراد گرفتار بھاری اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ھنگو انور سعید کنڈی کی ھدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ھنگو میں ایس ایچ او امجد حسین خان کی قیادت میں پولیس نے کندو کلے،سپین خاوری،سرک دانہ اور چمبہ گل، میں چھاپوں کے دوران بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک رائفل،ایک پستول،اور سینکڑوں کارتوسبرآمد کر لیے ۔

جبکہ ٹل مین ایس ایچ او پیر محسن علی شاہ کی قیادت میں پولیس نے تحصیل ٹل کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :