کراچی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو سے گرفتار سات ملزمان کو 6 مئی تک جیل بھیج دیا

پیر 20 اپریل 2015 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو سے گرفتار سات ملزمان کو 6 مئی تک جیل بھیج دیا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیضان ،سجاد،نعمان ،حسیب ،امتیاز اور عبید کے ٹو کو عدالت میں پیش کیا جنہیں عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ملزمان کو بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عامر عرف سرپھٹا جسے محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہی ایم کیو ایم ایم کے مرکز سے گرفتار عبدالقادر ہنگورو کو سلمان کباڑی قتل اور جمعہ خان قتل کیس میں 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔