چائنا کٹنگ ،دہشت گردوں کو فنڈنگ کے الزام میں گرفتار ملزم مجیب اﷲ صدیقی کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو 23اپریل تک نوٹس جاری کردیئے

پیر 20 اپریل 2015 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے چائنا کٹنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کے الزام میں گرفتار ملزم مجیب اﷲ صدیقی کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو 23اپریل تک نوٹس جاری کردیئے سندھ ہائی کورٹ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار مجیب اﷲ صدیقی کی اہلیہ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے شوہر کو رینجرز نے نوے دن کی تحویل میں لیا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے مجیب اﷲ ٹافی اور چاکلیٹ کی فیکٹری کا مالک ہے اسکا کسی بھی قبضہ مافیا سے کوئی تعلق نہیں نہیں اور اس کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے عدالت نے درخواست ہر ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کو23 اپریل تک نوٹس جاری کردیئے۔