رینجرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائے،سندھ ہائی کورٹ کا حکم

پیر 20 اپریل 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں شہید ہونے والے لائنس نائیک سہیل عباس کی اہلیہ کی جانب سے پینشن کی ادائیگی سے متعلق درخواست پرناظر کو حکم دیاکہ رینجرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائے۔ سندھ ہائی کورت میں شہید اہلکار سہیل عباس کی اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ اس کے شوہر کو 2010 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا لیکن اب تک انکی پینشن کا معاملہ حل نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت میں رینجرز کی جانب سے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ بیوہ اپنے شوہر کے قتل میں ملوث ہے واجبات اور پینشن ادا نہیں کر سکتے۔ جبکہ بیوہ کی جانب سے وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ بیوہ لبنیٰ کو عدالت کلیئر قرار دے چکی ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بیوہ کو پنشن اور دیگر واجبات ادا کرائے جائیں۔ عدالت نے ناظر کو رینجرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت6مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :