ایک کروڑ88لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسپو سنٹر لاہور سیل ‘بقایاجات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کھول دیاگیا

پیر 20 اپریل 2015 18:35

ایک کروڑ88لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسپو سنٹر لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسپوسنٹر جوہرٹاؤن کو سیل کردیاگیاتاہم مہلت کی درخواست اور دودن میں ادائیگی کی یقین دہانی پر دوبارہ کھول دیاگیا۔

(جاری ہے)

ایکسائر حکام کے مطابق ایکسپوسنٹر جوہرٹاؤن کے ذمے ایک کروڑ88لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے اور اعلیٰ حکام سے منظوری لینے کے بعد ہی کارروائی کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایکسپوسنٹر کی انتظامیہ نے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا اور دودن میں بقایاجات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ایکسپوسنٹر کے سیل دروازوں کو دوبارہ کھو ل دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :