نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 46افغان باشندے اور463 مشتبہ افرادگرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 20 اپریل 2015 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 46افغان باشندوں اور463 مشتبہ افرادکوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 40 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے690 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران412گھروں اور 207ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف03 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں175 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران265مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے13عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے113عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم46افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے24مقدمات درج کئے گئے۔ لاؤڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعمال پر 01شخص کو گرفتار کرکے اور 01 لاؤڈ سپیکر کو قبضے میں لیکر 01مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسی طرح صوبہ بھرمیں549تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :