سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ، ماڈل سٹریٹ چلڈرن انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ

پیر 20 اپریل 2015 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کا انعقاد خیبر پختونخوا میں سٹیٹ چلڈرن (سٹریٹ چلڈرن) کیلئے ماڈل سٹریٹ چلڈرن انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے کانفرنس روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سوشل ویلفیئر ڈاکٹر مہر تاج روغانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سٹریٹ چلڈرن کی تعلیم وتربیت پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں سٹیٹ چلڈرن (سٹریٹ چلڈرن) کیلئے ماڈل سٹریٹ چلڈرن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا سپیکر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ تعلیمی اداروں کے قیام کی غرض سے اے ڈی پی کیلئے ڈرافٹ اور پی سی 1کی تیاری کاکام کم سے کم وقت میں مکمل کریں اور مذکورہ پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ مذکورہ ماڈل تعلیمی اداروں میں سٹیٹ چلڈرن کو ایف ایس سی کے لیول تک تعلیم کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے اور ایک سکول میں کم از کم ایک ہزار بچوں کو داخلے دینے کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہر ڈویژن کی سطح پر ایک عدد سکول کا قیام عمل پذیر ہوگیا تو ایسے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں کافی حد تک کامیابی کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کا قومی فرض ہے جس میں مزید کوتاہی کی روک تھام کی جائے گی انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مذکورہ بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کر کے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :