مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا77واں یوم وفات (کل )انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

پیر 20 اپریل 2015 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) مفکر پاکستان ، عظیم فلسفی شاعر حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 77 واں یوم وفات (منگل )کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مرکزیہ مجلس اقبال ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ،، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں علامہ اقبال کی تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ سمیت ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔

آ ( منگل ) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمتہ اﷲ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہو گی ۔ اس دن کی مناسبت سے ٹی وی چینلز خصوصی پروگرامات نشر کریں گے جبکہ اخبارات بھی خصوصی ایڈیشنز شائع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :