دنیا بھر میں عالمی یوم الارض (پرسوں )منایا جائیگا

پیر 20 اپریل 2015 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض بدھ کو منایا جائے گا۔ مذکورہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں ماحول سے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ارتھ ڈے کے نام سے عالمی یوم الارض 22اپریل 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منایا جا تا ہے تاکہ عوام الناس میں زمین کے قدرتی ماحول کے بارے میں شعور بیدار کرنا ممکن ہو سکے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیرا ہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔جبکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا بھی خصوصی پروگرامات نشر اور مضامین شائع کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :