سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے مجرم کو( کل) صبح پھانسی پر لٹکایا جائے گا، انتظامات مکمل

پیر 20 اپریل 2015 18:09

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) سنٹرل جیل ملتان قتل کے مجرم کو کل صبح پھانسی پر لٹکایا جائے گا، انتظامات مکمل کر لئے گئے۔سنٹرل جیل ملتان کے قیدی سلطان کا تعلق خانیوال سے ہے جس نے 2000میں شریف نامی ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

(جاری ہے)

مجرم کو 2002میں موت کی سزا سنائی گئی اور رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر سیشن کورٹ نے مجرم کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے تھے جس پرمجرم کو آج بروز منگل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ پھانسی سے قبل مجرم سے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی ملاقات کروا دی گئی ہے اور پھانسی کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :