وزیراعظم ہاؤس کی کابینہ ٹیبل چھوٹی ہونے باعث وزیراعظم ،چینی صدر اور وفود مابین مذاکرات وزیراعظم آفس میں ہوئے

پیر 20 اپریل 2015 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان مذاکرات وزیراعظم ہاؤس کی بجائے وزیراعظم آفس میں ہوئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ اور دیگر وفود کے درمیان مذاکرات وزیراعظم ہاؤس کی کابینہ ٹیبل چھوٹی ہونے کے باعث وہاں نہیں ہو سکے۔ وفود کی تعداد بڑی ہونے کے باعث مذاکرات وزیراعظم آفس میں ہوئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :