نواز شریف سینئر اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، دہشت گردی کے خلاف ان کی جدوجہد قابل ستائش ہے

چینی صدر شی چن پنگ کی مذاکرات کے دوران وزیراعظم کی تعریف

پیر 20 اپریل 2015 18:07

نواز شریف سینئر اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، دہشت گردی کے خلاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سینئر اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کی جدوجہد انتہائی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران چینی صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کی۔ چینی صدر نے کہا کہ جناب وزیراعظم! آپ ایک سینئر اور تجربہ کار سیاست دان ہیں، حکومت سنبھالنے کے بعد آپ نے ملک میں اصلاحات کا آغاز کیا ہے، آپ کی اصلاحات پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں، دہشت گردی کے خلاف آپ کی جدوجہد قابل ستائش ہے