چین اور پاکستان کے درمیان8370میگاواٹ توانائی کے 14منصوبوں پر دستخط

چینی کمپنیاں بجلی کے ان منصوبوں میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

پیر 20 اپریل 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین اور پاکستان کے درمیان8370میگاواٹ بجلی کے 14منصوبوں پر دستخط ہو گئے، چینی کمپنیاں ان منصوبوں میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی جبکہ پاکستان ریلوے اور چین کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 8370میگاواٹ بجلی کے 14منصوبوں پر دستخط ہو گئے، چینی کمپنیاں ان منصوبوں میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

ان منصوبوں میں 1000میگاواٹ کا قائداعظم سولر پارک منصوبہ،1320میگاواٹ کا پورٹ قاسم کول پلانٹ منصوبہ ،50میگا واٹ کا دادو ہائیڈرو چائنہ منصوبہ،اینگرو تھرکول پلانٹ660میگاواٹ منصوبہ، ساہیوال کول پاور پلانٹ1320میگاواٹ کا منصوبہ، 870میگاواٹ کا خیبرپختونخوا میں لسکی کناری پن بجلی منصوبہ،750میگاواٹ کا آزاد کشمیر میں کاکروٹ پن بجلی منصوبہ ، یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ 50 میگاواٹ، سندھ میں سچل ونڈ پاور منصوبہ 50میگا واٹ اور مٹیاری سے فیصل آباد اور مٹیاری سے لاہور تک دو ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں جبکہ پاکستان ریلوے اور چین کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی ریلوے کے وفد نے وزارت ریلوے میں سیکرٹری ریلوے سے ملاقات کی اور منصوبے پر دستخط کئے۔منصوبے کے تحت 1681کلو میٹرکراچی،لاہور ،پشاور ریلوے ٹریک کو بحال کیا جائے گا۔سیکرٹری ریلوے کے مطابق اس سال ریلوے کی ترقی کیلئے 400ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :