20ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سی آرگنائر کیا جائے گا، اقبال وارث

پیر 20 اپریل 2015 18:04

کراچی ( ا ٓن لائن)ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے چیرمین ٹیکنیکل کمیٹی اور فرسٹ کلاس کرکٹر ، نائب صدر کے سی سی اے اقبال وارث نے کہا ہے کہ 20ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سی آرگنائر کیا جائے گا جسمیں 16ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعای رقم دی جائے گی اسکے علاوہ پرکشش انفرادی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔

ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے قواعد وضوابط کی پابندی کرنا لازم ہوگی تاکہ ایونٹ احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ماضی کی طرح اس سال بھی ٹورنامنٹ کے کوارئٹر فائنلز سے لیکر فا ئنل تک ٹی وی پر برا ہ راست نشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انشاء اﷲ ان کی کوشش رنگ لائے گی ۔

(جاری ہے)

اقبال وارث نے کہا کہ تقریبا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں نے اپنی انٹری کی تصدیق کر دی ہے جو خوش آئند بات ہے۔

ٹورنامنٹ میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی معتدد ، ٹیسٹ اور انٹرنشنل کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دریں اسنا اقبال وارث نے ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25 اپریل کو طلب کیا ہے جسمیں سیف خان ، اعظم خان ،سبی مرزا اور جواداحمد شرکت کریں گئے اور ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔