سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک کی مصر کے آرمی چیف اور مصر کے وزیر دفاع سے ملاقات

دووں ممالک کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

پیر 20 اپریل 2015 18:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک کی مصر کے آرمی چیف اور مصر کے وزیر دفاع سے ملاقات، دووں ممالک کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک مصر کے تین روزہ دورے پر قاہرہ میں ہیں جہاں انہوں نے پیر کو پاکستان اور مصر میں نویں ملٹری تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور مصر کے چیف آف آرمی سٹاف محمود میگزئی اور مصری وزیر دفاع جنرل صادق صبومی سے ملاقات کی دوطرفہ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون میں تعاون کے فروغ دینے پر بات چیت کی گئی سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم کیا ملاقات میں یمن کی صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔

ملاقات کے آخر میں دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا اور دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے دفاعی اور تکنیکی لحاظ سے مدد اور تعاون کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :