خانیوال،چینی صدر کادورہ پاکستان ترقی وخوشحالی کا گیٹ و ے ثابت ہوگا،رانا عرفان محمود

پیر 20 اپریل 2015 17:50

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما وضلعی سینئر نائب صدر رانا عرفان محمود خاں نے کہاکہ چینی صدر کادورہ پاکستان ترقی وخوشحالی کا گیٹ و ے ثابت ہوگا۔چینی صدر کے آمد پر 20کروڑ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے ہیں ۔پاک چین دوستی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنا سیاست نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا دھرنا سیاست نہ ہوتی تو گزشتہ سال معاشی انقلاب آ چکا ہو تا۔

انہوں نے کہاکہ چینی صدر کا دورہ تاریخ ساز ہے توانائی بحران حل کرنے کے 20ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معائدے ہونگے اندھیر ے چھٹ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی ہر دور میں مضبوط رہی ہے موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں مزید پا ئیدار ی آئی ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباشریف کی ذاتی کاوشوں سے پاک چین دوستی کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط اور گہرا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :