کچھی ،بیروزگاری عروج پر،محکمہ تعلیم کی 102 مشتہر آسامیوں پر2500 سے زائد امیدواروں نے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ دیئے

پیر 20 اپریل 2015 17:50

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ضلع کچھی میں بے روزگاری عروج پرمحکمہ تعلیم کی ایک سو دو(102) مشتہرخالی آسامیوں پر پچیس سو (2500)سے زائد امیدواروں نے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ دیئے۔جن میں کئی امیدوار اپنی عمر کی بالا ئی حد کو پہنچ چکے ہیں اور امید کی آخری کرن این ٹی ایس کو سمجھ کر میدان میں کودے ہیں۔صوبائی حکومت این ٹی ایس کے تحت محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے کو شفاف بناتے ہوئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں عوامی حلقے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے جس کا اندازہ محکمہ تعلیم کچھی کی مشتہر شدہ (102) مختلف کیٹیگری کی خالی آسامیاں ہیں جن پرضلع بھر کے (2500)سے زائد امیدواروں نے گزشتہ دنوں این ٹی ایس کے تحت ماڈل سکول ڈھاڈر میں ٹیسٹ دیئے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ دینے کیلئے امیدواروں میں سے کئی امیدوار ایسے ہیں جو اپنی عمر کی بالا حد کو پہنچ چکے ہیں اور این ٹی ایس کی ٹیسٹ کو امید کی آخری کرن سمجھ کر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ضلع کچھی میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد ہزاروں میں جوگزشتہ کئی سالوں سے مختلف محکموں میں ٹیسٹ انٹرویوز دے دے کر تھک چکے ہیں مگر قسمت کی دیوی ان پر مہربان نہیں۔ضلع میں اقرباء پروری اور سفارش کلچر نے غریب اور ہونہار نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے پچھلے کئی سالوں سے میرٹ کی پامالی کو کوئی عیب نہیں سمجھا جاتاغریب اور نادار طبقہ اپنے ڈگریاں ہاتھوں میں لے لے کر اب مایوس ہو چکے ہیں۔ڈھاڈر کی عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر این ٹی ایس کے تحت بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

متعلقہ عنوان :