ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں905چھاپے

گرانفروشی پر1,37,400 روپے جرمانہ عائد،28 افراد کیخلاف مقدمات درج،39 افراد گرفتار ،11 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 20 اپریل 2015 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 905مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر104 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,37,400 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

28افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر39افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :