وزیراعلی کی طرف سے کنول نعمان نے اظہر رنگیلا کی والدہ کو علاج کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیا

پیر 20 اپریل 2015 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے مزاحیہ اداکار سید اظہر علی بخاری المعروف اظہر رنگیلا کی والدہ کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید اظہر علی بخاری کی والدہ نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو درخواست دی کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے اور اپنا علاج نہیں کرواسکتی لہذا علاج کے لئے مالی امداد دی جائے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سید اظہر علی بخاری کی والدہ کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے دینے کی منظوری دی۔ وزیراعلی کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے آج اظہر رنگیلا کی والدہ کو ان کے گھر جا کر علاج کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیا۔