روائتی مذہبی ہیں نہ سیاسی ،انقلاب ہماری منزل ہے، ڈاکٹر رحیق عباسی

عدلیہ میں سیاسی مقدمات کی بھرمار نے عام آدمی کو انصاف سے محروم کر رکھاہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائینگے،احمد نواز انجم

پیر 20 اپریل 2015 17:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس قوم کوباربار ڈساہم انہیں دوبارہ اقتدار سونپ دیا جاتا ہے۔ملک سے ایسے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں جس میں غریب، سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ووٹ دینے پر مجبورہوں۔لوگوں کو بدعنوان سیاسی جماعتوں سے نجات دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کر رہے ہیں۔

روائتی مذہبی ہیں نہ سیاسی ،انقلاب ہماری منزل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے ایک اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ عدلیہ میں سیاسی مقدمات کی بھرمار نے عام آدمی کو انصاف سے محروم کر رکھاہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمران عوام کو تعلیم ،صحت ،روزگار ،تحفظ اور انصاف دینے کی بجائے سڑکیں اور پل دے رہے ہیں۔

نااہلیت کی انتہاء ہے کہ ہر تین ماہ بعد ملک کو ایک نئے بحران میں مبتلا کر دیا جاتا ہے۔مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ایک ایک دروازے تک پہنچ کرلوگوں کو موجودہ نظام کی قباحتوں سے آگاہ اور انہیں اس کے خلاف عملی جدوجہد کیلئے تیار کریں ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔اجلاس سے سردار منصور خان ،بریگیڈئر (ر)مشتاق ،ملک افضل ،راجہ ساجد ،غلام علی ،غلام ربانی اور ماجد قریشی نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔