دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ اورکرپشن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں ،افتخارحسین

غیرملکی سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے حکومت پاکستان کوامن کا گہوارہ بنائے ،صحافیوں سے گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدرافتخارحسین نے دہشت گردی ،توانائی بحران اوردن بدن بڑھتی ہوئی کرپشن کوپاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرحکومت ان بحرانوں پرقابوپاکرملک کوامن کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہوجائے تواوورسیزپاکستانیوں سمیت غیرملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اورغربت میں کمی آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع ترمواقع موجودہیں جس میں ٹیلی کمیونیکشن،مواصلات،فارماسیوٹیکل،انجینئرنگ،آٹوانجینئرنگ،پلاسٹک،کیمیکل اورکنزیومرگڈزسمیت دیگرشعبوں میں وسیع ترمواقع موجود ہیں اس کے علاوہ ٹیکسٹائل اورچمڑے کی مصنوعات میں بھی سرمایہ کاری ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے ڈیری فارمنگ اورفوڈ انڈسٹری بالخصوص سی فوڈ کے شعبے میں بھی ترقی کے وافرمواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی ،کرپشن اورتوانائی بحران ختم کرے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو کوتحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائے توغیرملکی سرمایہ کارپاکستان آنے کوتیارہیں ۔

متعلقہ عنوان :