سیکرٹری دفاع کی مصری ہم منصب اور آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ٗ پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

امید ہے پاکستان اورمصرکے مابین دفاعی تعلقات کومزید بڑھایاجائے گا ٗملاقاتوں میں اتفاق

پیر 20 اپریل 2015 17:44

راولپنڈی/قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان اور مصر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اورمصرکے مابین دفاعی تعلقات کومزید بڑھایاجائے گا ٗدونوں برادراسلامی ممالک ایک دوسرے کے دفاعی معاملات تکنیکی لحاظ سے مدد اورتعاون کرینگے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) محمد عالم خٹک نے پاک مصر ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے 9ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

وہ تین روزہ سرکاری دورے پرقاہرہ میں ہیں جہاں انہوں نے مصرکے سیکرٹری دفاع جنرل صادقی صبحی اور چیف آف آرمی سٹاف محمود حجازی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کوفروغ دینے پربات چیت کی گئی۔سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات میں مصراورپاکستان کے مابین دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

ملاقات میں یمن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اورکشیدگی کو پرامن طریقے سے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرغورکیا گیا۔آخرمیں دونوں جانب سے امید ظاہرکی گئی کہ پاکستان اورمصرکے مابین دفاعی تعلقات کومزید بڑھایاجائے گا اوردونوں برادراسلامی ممالک ایک دوسرے کے دفاعی معاملات تکنیکی لحاظ سے مدد اورتعاون کرینگے۔

متعلقہ عنوان :