چین کے صدر شی چن پنگ (کل) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی 17 ویں غیر ملکی شخصیت ہونگے چینی صدر شی چن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ٗ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ لاجز سے لانے کیلئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی ٗ سکیورٹی کے تقاضوں کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے 8 بج کر 30 منٹ پر بند کردیئے جائیں گے

پیر 20 اپریل 2015 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ (کل) منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ٗ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی 17 ویں غیر ملکی شخصیت ہوں گے ٗ چینی صدر شی چن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ٗ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ لاجز سے لانے کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی۔

سکیورٹی کے تقاضوں کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے 8 بج کر 30 منٹ پر بند کردیئے جائیں گے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ لاجز سے لانے کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے تقاضوں کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے 8 بج کر 30 منٹ پر بند کردیئے جائیں گے۔ اس لئے مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 بجکر 15 منٹ تک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ جائیں جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا صرف ضروری عملہ ہی اپنے فرائض سر انجام دیگا۔یاد رہے کہ سب سے پہلے پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب شہنشاہ ایران نے 15مارچ 1950 کو کیا تھا پھر انہوں نے 3 جولائی 1962 کو قومی اسمبلی کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی دیکھی، ان کے بعد 15جولائی1962 کو فلپائن کے صدر دیوداماقاپگل نے قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

تیسرا خطاب انڈونیشیا کے سابق صدر ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نے 26 جون 1963ء کو قومی اسمبلی میں کیا تھا۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی غیر ملکی شخصیات میں ایک خاتون وزیراعظم سری لنکا کی مسز بندرا نائیکے بھی ہیں جنہوں نے 5ستمبر 1974ء کو خطاب کیا ٗ ترکی کے صدر کینان ایورن نے سابق صدر ضیاء الحق کے دور میں 15نومبر 1985ء کو پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ چھٹا خطاب کرنے والے فلسطین کے مرحوم صدر یاسر عرفات تھے جنہوں نے قومی اسمبلی سے 24 جون 1979ء کو خطاب کیا۔

اس وقت بے نظیر بھٹو وزیر اعظم تھیں فرانس کے صدر فرانس فرنکوئس متراں نے 20 فروری 1990ء کو قومی اسمبلی، ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکر حجۃ الاسلام مہدی کروبی نے قومی اسمبلی سے 24 فروری 1991ء، ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 ستمبر 1992ء کو پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ سپیکر ایرانی مجلس شوری علی اکبر نتغاہ نوری نے قومی اسمبلی سے 11 اپریل 1994ء، چینی صدر جیانگ زیمن نے 2 دسمبر 1996ء کو سینیٹ کے خصوصی اجلاس، برطانیہ ملکہ الزبتھ دوم نے پاکستانی پارلیمنٹ سے 8 اکتوبر 1997ء کو خطاب کیا۔

13واں خطاب 12سال بعد 26 اکتوبر2009ء کو ہوا جو ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کیا پھر چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ نے قومی اسمبلی سے 19 نومبر 2010ء کو خطاب کیا جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے 15واں خطاب کرنے والی غیر ملکی شخصیت ایک بار پھر ترکی کے وزیر اعظم رجیب طیب اردوان تھے جنہوں نے21 مئی 2012 کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ موجودہ چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے نگران حکومت کے دور میں سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے 23 مئی 2013ء کو خطاب کیا اور اب 17 ویں غیر ملکی شخصیت چینی صدر شی چن پنگ ہوں گے جو (آج) منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :