لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم ناگزیرہے، ناصر رمضان

کالا باغ ڈیم سے8ملین ایکڑ قابل استعمال پانی کے ذخیرہ کے ساتھ سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا،،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

پیر 20 اپریل 2015 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے ہر طبقہ فکر کو متاثر کیا ہوا ہے صنعتیں بحران کا شکار اور مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ لو ڈشیڈنگ کے مستقل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ۔

کالاباغ ڈیم کا اعلان 1984میں ورلڈ بنک کے تعاون سے کیا گیاتھا۔ کالا باغ ڈیم سے 8ملین ایکڑ قابل استعال پانی کے ذخیرہ کے ساتھ ساتھ 3600میگا واٹ سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا اور سالانہ 1.6 ارب ڈالر کی سستی بجلی حاصل ہوسکے گی،ناصرمضان گجر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر 8ارب ڈالر لاگت آئے گی کالاباغ ڈیم اپنی لاگت اپنی لاگت 5سال میں پوری کرے گا،انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر پاکستان کے1ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہے،کالاباغ ڈیم 5سال کے قلیل عرصے میں تعمیر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کالاباغ ڈیم سے پا کستان کی آمدن میں15% اضافہ ہوگا۔کالاباغ ڈیم سے صوبہ پختونخواہ میں دریا سے واقع 8 لاکھ ایکڑ رقبہ زیر کاشت آسکے گااورڈیم سے صوبہ سندھ میں خرلیف کی کاشت کے لئے پانی دستیاب ہو گا جس کی شدید قلت ہے۔اس ڈیم سے انڈس ڈیلٹا کی سیم ذوہ 20 لاکھ زمین قابل کاشت ہو جائے گی۔کالا باغ ڈیم سے اڑھائی روپے یونٹ کے حساب سے سستی بجلی بھی مہیا ہوگی اور زراعت کو سارا سال نہری پانی بھی ملے گا ،اس لئے حکومت تمام سیا سی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کالاباغ ڈیم کا فوری آغاز کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :