چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا سفرشروع ہوگا ، خلیل احمد شاہ

پیر 20 اپریل 2015 17:35

بہاولپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا سفرشروع ہوگا‘چین‘پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا جس سے پاکستان کی معیشت ترقی کریگی۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن بہاولپور کے رہنماء سید خلیل احمد شاہ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدرکے دورہ سے پاک چین دوستی کی نئی تاریخ رقم ہوگی اورملک میں اقتصادی و خوشحالی کیلئے نئے دروازے کھولے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان‘چین کی دوستی ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ اور ہر آزمائش میں پوری اتری ہے‘چین‘پاکستان کے مخلص دوست کا ہمیشہ ہی سے کردار ادا کرتا آرہاہے‘چینی صدر کا حالیہ دورہ ہمارے ملکی کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا انشاء اﷲ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا کیونکہ پہلے کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرتا تھا اب تمام ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :