معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حیدر علی خان کا اٹک کے مختلف بازاروں کا دورہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا
پیر 20 اپریل 2015 17:35
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے صوبہ بھر میں گھی اور خوردنی تیل کے تمام برانڈز پر پندرہ روپے فی کلو و لیٹر کی قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن رائے حیدر علی خان ایڈووکیٹ نے اٹک کے مختلف بازاروں کا اچانک معائینہ کیا ۔
انہوں نے مختلف سیلز پوائینٹس پر حکومت پنجاب کی جانب نرخوں کی کمی کا موقع پر جائزہ لیا ۔اس سے قبل ڈی سی او آفس اٹک میں اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ایم پی اے ملک ظفر ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاوید خان باجوڑی، ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اﷲ ، اے سی سید نذارت علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجو د تھے۔(جاری ہے)
ڈی سی او اٹک نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ ۲۰۱۵ میں قیمتوں میں کمی کا نفاذ کیا گیا جس کے بعد اب تک عوام کو کم قیمتوں پر گھی اور تیل کی فراہمی کے لیے سخت مانیٹرنگ کی گئی اور اب تک ای ہزار چار سو بیالیس چالان کیے گئے ، پانچ ایف آئی کار کاٹی گئیں اور پانچ افراد کو حراست میں لیا گیاخلاف ورزی پر انتیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
۔اجلاس میں گندم خریداری برائے سال ۱۵۔۲۰۱۴ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال حکومت پنجاب چالیس لاکھ ٹن گندم خریدے گی جس کے لیے خصو صی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ گندم کا ریٹ تیرہ سو روپے فی من مقرر کیا گیا ہے اور فی بوری ساڑھے سات روپے چارجز ادا کیے جائیں گے ۔ضلع اٹک میں گندم کی خریداری کے لیے سات مراکز جن میں اٹک ، فقیر آباد، حسن ابدال، فتح جنگ ، کھنڈا ، بسال اور پنڈی گھیب شامل ہیں مقرر کیے گئے ہیں ۔خریداری کی مانیٹرنگ کے لیے کنڑول روم اور سپروائزی کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں ۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن رائے حیدر علی خان ایڈووکیٹ نے اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لٹر کے حساب سے کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ کمی گھی اور تیل کے تمام برانڈ ز پر لاگو ہوگی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اٹک کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں کی کمی کے بارے میں ضلع بھر کی نمایاں جگہوں پر بینرز اور پوسٹر ز آویزاں کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہی ہو سکے۔ انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے نئے نرخ ناموں کو اپنی اپنی دکانوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور نئی قیمتوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔موقع پر موجود عوام نے خادم اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قیمتوں کی کمی خیر مقدم کرتے ہوئے اس قدم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.