پاکستانی قوم نے منافقت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 20 اپریل 2015 17:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے منافقت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ،عوام کے دل تحریک انصاف کے ساتھ دھرکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ کراچی کے عوام نے تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی ساری سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے کراچی کی عوام منافقت کی سیاست کرنے والی جماعتوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں۔ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے ملک وقوم کو نجات دلائے گی۔