پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کو مستحکم کرے گا ‘ناصر حمید خاں

کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ‘ سینٹرل ایگزیکٹو ممبر پاسپیڈا

پیر 20 اپریل 2015 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ممبر فیڈریشن آف چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی فیڈریشن آف چیمبر ز نے چینی صدر کے پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کو مستحکم کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے اندر45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبوں سے ملک کے اندر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔ناصر حمید خاں نے کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان کے اندر توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کے اندر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا اور صنعتیں اور پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کریں گی جس سے ملک میں صنعتق انقلاب برپا ہوگا اور حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :