اسلام آباد ویمن چیمبر کی جانب سے منعقدہ دو روزہ نمائش اختتام پزیر ہو گئی

حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،اسلام آباد میں خواتین کیلئے ایکسپو سینٹر قائم کیا جائے، صدر اسلام آباد ویمن چیمبر

پیر 20 اپریل 2015 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) اسلام آباد ویمن چیمبر کی جانب سے تجارت سے وابستہ خواتین کی استعداد میں اضافہ کی غرض سے لگائی گئی دو روزہ نمائش اختتام پزیر ہو گئی۔نمائش میں ڈیڑھ سو سے زیادہ سٹال لگائے گئے تھے جہاں کارپوریٹ، کمرشل، نان گورنمنٹ اور انفرادی افراد و دستکاروں کی نمائندگی کی گئی جبکہ جڑواں شہر اور دیگر مقامات سے تقریباً 75ہزار افراد نے جناح کنونشن سینٹر میں نمائش کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر ذکیہ ہاشمی اورسابق صدور ثمینہ فاضل اور فریدہ راشد نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ہمارا مشن ہے جس کے لئے نمائشیں منعقد کرنے کے علاوہ ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم خواتین کی استعداد بڑھانے کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کریں گے کیونکہ پاکستان کی ترقی اس کے بغیر ممکن نہیں۔سیاست، کاروبار، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی خواتین اپنے حقوق اور صنفی مساوات کے عظیم مقصد کے حصول کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں ۔انھوں نے حکومت سے اسلام آباد میں خواتین کیلئے ایک ایکسپو سینٹر کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :