20ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ امسال بھی شایان شان طریقے سے آرگنائر کیا جائیگا ،اقبال وارث
پیر 20 اپریل 2015 17:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی اور فرسٹ کلاس کرکٹر ، نائب صدر کے سی سی اے اقبال وارث نے کہا ہے کہ 20ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سے آرگنائر کیا جائے گا جسمیں 16ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعای رقم دی جائے گی اسکے علاوہ پرکشش انفرادی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔
ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے قواعد وضوابط کی پابندی کرنا لازم ہوگی تاکہ ایونٹ احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ماضی کی طرح اس سال بھی ٹورنامنٹ کے کوارئٹر فائنلز سے لیکر فا ئنل تک ٹی وی پر برا ہ راست نشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انشاء اﷲ ان کی کوشش رنگ لائے گی ۔(جاری ہے)
اقبال وارث نے کہا کہ تقریبا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں نے اپنی انٹری کی تصدیق کر دی ہے جو خوش آئند بات ہے۔
ٹورنامنٹ میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی معتدد ، ٹیسٹ اور انٹرنشنل کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دریں اسنا اقبال وارث نے ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25 اپریل کو طلب کیا ہے جسمیں سیف خان ، اعظم خان ،سبی مرزا اور جواداحمد شرکت کریں گئے اور ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.