اسلام آباد : سلمان تاثیر قتل کیس، ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت 14 مئی تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 17:24

اسلام آباد : سلمان تاثیر قتل کیس،  ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت 14 مئی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20 اپریل 2015ء) : سپریم کورٹ میں سلمان تاثیر قتل کیس کے ملزم ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت ہوئی. سماعت جسٹس دوست محمد کھوسہ کی سر براہی کی دو رکنی بنچ نے کی. جبکہ ممتاز قادری کی جانب سے میاں نذیر اختر اور خواجہ شریف پیش ہوئے. .

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری کیس سے متعلق حکومت نے بھی اپیل دائر کر رکھی ہے جو کہ اصلاحات کے لیے واپس لےلی گئی ہے، حکومت اور ممتاز قادری کی جانب سے دائر اپیلو ں میں اہم قانونی نکات شامل ہیں تاہم ان کو اکٹھا سنا جانا ہی بہتر ہے.

جس پر ممتاز قادری کے وکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے. تاہم عدالت نے سماعت کو 14 مئی تک ملتوی کر دیا. یاد رہے کہ ممتاز قادری نے 2011 ء میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا.