پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقسیم کتب مہم

پیر 20 اپریل 2015 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لیہ کے 139پارٹنر سکولوں کو 2لاکھ 11ہزار سے زائد نصابی کتب کی فراہمی کا 20اپریل سے آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء راجن پور کے 175پارٹنر سکولوں کو 2لاکھ81ہزار کتب کی فراہمی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بہاولپوراور لودھراں میں نصابی کتب کی تقسیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان کی ہدایت پر تقسیم کتب کے مراکز پر سکول مالکان کے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں تا کہ انہیں حصول کتب میں مشکل پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :